سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی میں اس ملک کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
عراقی سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کے ذرائع ابلاغ نے آج (ہفتہ) کو اعلان کیا کہ فوج کے بمبار طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،عراقی سکیورٹی میڈیا ہیڈ کوارٹر کی المورد نیوز ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے بمبار طیاروں نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کم از کم پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز فجر کے وقت آپریشن کو انجام دینے کے لیے، عراقی فضائیہ کے F-16 بمبار طیاروں نے سات حملوں میں داعش کے عناصر کے مقام کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،عراقی فضائیہ کے F-16 بمبار طیاروں نے گزشتہ پیر کو بھی مغربی عراق کے صحرائے الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
اسی وقت عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے صوبہ الانبار میں داعش کے دہشت گردوں پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی کارروائی حکومت کی مرضی سے باہر نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی بھی طرح کے ہتھیار حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے صحرائے الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے کامیاب حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوج عراق میں دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے لیے اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں: مریم نواز
مارچ
سود کی ادائیگی کے سبب مالیاتی خسارے میں اضافہ
مارچ
صیہونیوں کے جبر کے خلاف فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط
جنوری
واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان
ستمبر
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
اپریل
امریکی صدارتی انتخابات کے انگلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
جنوری
الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حکومت کا غیر انسانی محاصرہ جاری
مارچ
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
جون