?️
سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا اور قابض حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
آج جمعہ کی صبح (13 اکتوبر) لاکھوں عراقی فلسطین کی حمایت کا اعلان کرنے بغداد کے مرکز میں واقع تحریر اسکوائر پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام عراقی فلسطین کی حمایت کرتے ہیں:عراقی وزیر داخلہ
بغداد ٹوڈے اخبار کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں عراقی عوام آج تحریر اسکوائر میں جمع ہوئے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں باجماعت نماز ادا کریں گے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر تحریک کے رہنما سید مقدی الصدر نے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے بغداد کے مرکز میں واقع تحریر اسکوائر میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کی کال دی تھی جس کے بعد اس میں سکیورٹی فورسز ، قبائلی شیوخ، عراقی نوجوان اور یونیورسٹی کے پروفیسرز شریک ہوئے ہیں۔
درایں اثنا حماس سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسلامی اقوام اور عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ آج جمعہ کو سڑکوں پر آکر طوفان الاقصیٰ آپریشن کی حمایت کا اعلان کریں۔
مزید پڑھیں: کویتی عوام کا مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں مظاہرہ
یاد رہے کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ ایک ہفتہ قبل صہیونی بستیوں کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے ایک حیرت انگیز میزائل حملے سے شروع ہوئی تھی اور اب تک حیفا اور تل ابیب پر مزاحمتی حملوں کی پیش قدمی کے ساتھ جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم نے اسرائیل کو ایران سے کیسے بچایا؟ امریکی نائب صدر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اعلان کیا کہ اسرائیل
اکتوبر
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
اسرائیل کی سلامتی کے حالات کی خرابی کا امریکہ کو اعتراف
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز نے اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکی
مارچ
ایکس پر خبروں کی ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک
نومبر
کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مزید 12 امدادی ٹرک پہنچادیے گئے
?️ 12 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت
جنوری
نواز شریف کینسر ہسپتال سمیت 228 ارب کے چار منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال
?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)
ستمبر
بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات
مئی
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر