?️
سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے ملک کو داعش سے بچایا اور ہماری عزت کا دفاع کیا۔
عراقی وفاق علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد عبدالوہاب الملانے سنیچر کو اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب میں داعش پر کامیابی میں عراقی علما کے فتوے کے کردار، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی جانب اشارہ کیا۔
انہوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے مادر وطن اور عزت نفس کا دفاع کیا،ان کا کہنا تھا کہ عراقی ،علما کے فتوے، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی بدولت داعش پر کامیاب ہوئے۔
انہوں نے مزاحمت اور الحشد الشعبی کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آپ لوگوں کو فتح کے کمانڈروں کا خلا بھرنا ہے،دوسری جانب الحشد الشعبی میں بابلیون بریگیڈ کے کمانڈر ریان الکلدانی کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی سیاسی اور فوجی لحاظ سے ہر میدان میں موجود ہيں، یہ ہمارا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا پرامن طریقے سے ہوگا یا جنگ سے، انہوں نے کہا کہ ان کمانڈروں نے ہم میں جان پھونکی اور آج کا چیلنج اتحاد کی حفاظت کرنا ہے۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی جانب سے رضاکار فورس کے خلاف سازشیں ہوئیں اور اس سازشوں کے خلاف ملک کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کھڑے نظر آئے۔


مشہور خبریں۔
کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی
جنوری
اس گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر طالبان کے وزیر دفاع کی تنقید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے
جولائی
’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل
?️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی
فروری
وزیراعلی سندھ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
?️ 22 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور اور
جولائی
عالمی ہڑتال کا پیغام: غزہ تنہا نہیں ہے۔ جرم بند کرو
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور عالمی تحریکوں کی طرف سے فلسطین اور
اپریل
نیتن یاہو اور جولانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر زور دیا
دسمبر
غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی
نومبر
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری