?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعشی دہشتگردوں کی نقل و حرکت میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ میں شمالی صوبے صلاح الدین کے نمائندے محمد البلداوی نے کہا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے العلم علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں پر داعش دہشت گرد گروہ کے وحشی عناصر کے حملے اور پھر طویل مدت تک جاری رہنے والی جھڑپوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین اور کرکوک و الانبار جیسے اس کے آس پاس کے صوبوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے کافی تعداد میں عناصر موجود ہیں،انھوں نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر امریکہ اور اس کے انٹیلی جینس ادارے ان علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کو منظم ہونے اور اس گروہ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی مالی اور اسلحے جاتی سمیت ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔
عراق کے اس رکن پارلیمنٹ نے اپنے ملک کی حکومت اور فوجی کمانڈروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کی از سر نو تنظیم اور اس گروہ کی جاری سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں،عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اب بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جن کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کرتے رہتے ہیں تاکہ عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا اور اس طرح سے اپنے وجود کا اعلان کر سکیں،دریں اثنا عراق کے وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر پر حالیہ بم دھماکوں کے ذریعے بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے والے درندہ صفت ذمہ دار عناصر کو ان کے کئے کی سزا ضرور دی جائے گی۔
شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصطفی الکاظمی نے ان دہشت گردانہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عراق کے تمام سیکورٹی و انٹیلی جینس ادارے اور اسی طرح فوج، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابو یاسر العیساوی اور الطیران اسکوائر پر دھماکے کرنے والے تمام ذمہ دار عناصر کا تعاقب کر رہی ہے،انھوں نے کہا کہ تمام عراقی گروہوں اور عوام کو چاہئے کہ ایک آزاد اور مستحکم حکومت کے قیام کے لئے تعاون و مدد کریں۔
واضح رہے کہ اکیس جنوری بروز جمعرات، عراق کے دارالحکومت بغداد کے الباب الشرقی علاقے میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے تھے جن میں عراق کی وزارت صحت کے مطابق بتیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے تھے،ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی
?️ 1 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور
جنوری
کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے
?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
جنوری
ایران امریکہ مذاکرات میں دو بڑے چیلنجز باقی؛ الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ
مئی
لبنان میں صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری
?️ 5 جون 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں فضائی اور ڈرون حملوں کا
جون
پاکستانی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے فوڈ سیکوڑی سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کی
مارچ
فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں جنگ اور عدم استحکام کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای
مئی