سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین قافلوں کو اس ملک کے مختلف حصوں میں نشانہ بنایا گیا۔
ایک عراقی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد کے رسد کا سامان لے جانے والے تین قافلوں کو جنوبی عراق میں سڑک کنارےلگائے گئے بموں سے نشانہ بنایا گیا،ذرائع نے بتایا کہ ایک دھماکہ بعد المثنی صوبے میں ایک امریکی فوجی قافلے کے راستے میں پھٹا جبکہ دوسرا بم صوبہ بابل میں اور تیسرا بغداد کے جنوب میں پھٹا۔
واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی گروہوں نے اس ملک کی پارلیمانی قرارداد کے مطابق متعدد بار امریکی فوجیوں کی عراق سے نکل جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک فوجیوں کے انخلاء نہیں ہوتا۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں اور ہفتوں میں عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملوں میں شدت آئی ہے اور کچھ عراقی مزاحمتی گروپوں نے کہا ہے کہ جب تک ان کا ملک امریکی قبضے میں ہے وہ حملے جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکی ٹھکانوں اور قافلوں پر حملوں کا نیا دور ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جبکہ بغداد اور واشنگٹن نے حال ہی میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے امریکی مسلم حامیوں نے نینسی پیلوسی کو تنقید کا نشانہ بنایا
جنوری
اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز
مئی
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
مئی
اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش
اگست
صیہونیوں کی جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش؛ وجہ؟امریکی جریدے کا انکشاف
ستمبر
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
ستمبر
ہر وقت یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، نہ ملک دیوالیہ ہے نہ ہی ہوگا، اسحٰق ڈار
مارچ
روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟
ستمبر