?️
سچ خبریں:شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے امریکی سازشوں کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تبدیلی کا مطلب اس ملک کی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی عوامی اسمبلی کے ممبر محمود جوخدار نے امریکی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسیاں ایک جیسی ہیں جو اس ملک کے صدر کی تبدیلی کے ساتھ کبھی تبدیل نہیں ہوں گی، انھوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی طرف سے بدتر سازشوں کو مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ کسی ملک کے صدر کے بدلے جانے سے دشمنوں کی پالیسی نہیں بدلتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئے امریکی صدر جو بائیڈن سے توقع نہیں کرنی چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر سلوک کریں گے کیونکہ صدر کی تبدیلی کا مطلب شام اور عراق کے بارے میں امریکی پالیسی میں بدلاؤ نہیں آنے والا ہے، شامی پارلیمنٹ کے اس رکن نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف امریکی سازش جاری ہے اور یہ پچھلے ادوار کی نسبت بدتر تو ہو سکتی ہے لیکن بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شام کی عوامی اسمبلی کے ایک رکن علی الصطوف نے شام اور عراق میں مزاحمتی محور کو نشانہ بنانے کی امریکی کوششوں سے خبردار کیا تھا جو زمینی حقائق سے بھی ثابت ہوتا ہے اس لیے کہ امریکہ کبھی براہ راست اور کبھی اپنے ایجنٹوں کے ہاتھوں ان ممالک کے محافظ دستوں چاہے وہ عراق کی الحشد الشعبی ہو یا شام کی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بناتارہتا ہےتا کہ ان کی حکومت کو کمزور ثابت کر کے خطہ میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے اور ان کے ذخائر کو لوٹ سکے نیز اسرائیل کو تحفظ فراہم کر سکے۔


مشہور خبریں۔
کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ
جولائی
جنگ بندی کے معاہدے سے صہیونیوں کی شرمناک ناکامی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ رات قطر کی سفارتی سروس کے سربراہ نے ایک
جنوری
سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ
اگست
برطانیہ میں سیاسی بحران
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیر اسٹارمر پر استعفے کے لیے
مئی
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
?️ 31 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت
مارچ
جارحیت اور محاصرہ کا خاتمہ یمن کی سب سے بڑی مدد ہوگی:انصار اللہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:محمد عبد السلام نے یمن کی امداد کے نام سی کی
مارچ
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک
اگست
کالعدم تنظیم لبیک پاکستان کے خلاف اسدر عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر