?️
سچ خبریں:عراق میں صدر تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ قابض امریکہ کو سفارت کاری اور پارلیمنٹ کے ذریعے عراق چھوڑنا چاہئے اور وہ کبھی بھی بغداد اور تل ابیب کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عراق کے صدر صدر دھڑے کے رہنما مقتدی الصدر نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ عراقی حکومت کا اختیار برقرار رکھنا چاہئے، پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ اس اختیار کو مجروح نہیں کیا جانا چاہئے اور تمام ممالک کو اس معاملے کا احترام کرنا چاہئے، امریکی قابض افواج کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قبضہ کرنے والے کو سفارتی اور پارلیمانی زریعہ روانہ ہونا چاہئے تاکہ عراق بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات کی جگہ نہ بن سکے۔
یادرہے سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد گذشتہ سال عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنے کی منظوری دے دی،تاہم ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس قرارداد پر ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا، کیونکہ امریکہ نے عراق میں اپنی موجودگی کے ذریعے اس قرار داد پر عمل درآمد کو روکا ہے۔
شفق نیوز کے مطابق پریس کانفرانس میں الصدر نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے پر توجہ دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کو ایسا ہونے سے روکنا چاہئے،ہم کبھی بھی حالت میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں آنے دیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں خون ہی کیوں نہ دینا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ میں فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز میں اپنے بھائیوں پر ہونے والے ان حملوں پر میں خاموش نہیں رہوں گا، اس لیے کہ ان حملوں میں ہمارے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں،سکیورٹی فورسز بدعنوانوں کی حمایت نہیں کرتی ہیں،صدرتحریک کے رہنما نے امن پسند مظاہروں کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مظاہرے کرنا امن کے ساتھ مشروط ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت سے تعلقات کے لیے عمان کی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ سعید البدر البوسعیدی نے اتوار کو کہا
جون
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر
سعودی عرب نے بائیڈن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؛امریکی میگزین
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے
جون
پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. رانا ثنا اللہ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
مئی
حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف
فروری
ٹرمپ پر فائرنگ واقعہ؛ سیاسی ڈرامہ یا حقیقی حملہ؟ امریکی سوشل میڈیا میں سوالات
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ میں ہیلٹن ہوٹل فائرنگ کے بعد ٹرمپ کے گرد سوالات
اپریل
فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
?️ 18 اکتوبر 2025فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
اکتوبر
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری