?️
سچ خبریں:ایک برطانوی صحافی نے صیہونی آبادکاروں اور فوج میں نسل پرستی پر مبنی اقدامات کر برملا کرکے صیہونیوں کو مزید رسوا کر دیا ہے۔
برطانوی صحافی نے اسرائیلیوں اور اسرائیلی فوج کے نسل پرستانہ اقدامات کو ویڈیو کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرکے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے، برطانوی صحافی نے دنیا کو بتاتا ہے کہ اس بس اسٹاپ سے میں بس میں سوار ہو سکتا ہوں مگر فلسطینی بس میں نہیں بیٹھ سکتے،میں اس سڑک سے میں گزر سکتا ہوں مگر فلسطینیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے،اس سے بڑھ کر نسل پرستی اور کیا ہو سکتی ہے، دنیا کو اس کھلی نسل پرستی پر جاگ جانا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق صحافی ویڈیو میں دکھاتا ہے کہ وہاں بس اسٹاپ پر مسلح فوجی تعینات ہیں جن کا کام فلسطینیوں کو بس میں سوار ہونے اور اس سڑک سے گزرنے سے روکنا ہوتا ہے، یہ صحافی ان اسرائیلی فوجیوں اور وہاں موجود اسرائیلی شہریوں کا سامنا کرتا ہے اور ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کو اس نسل پرستانہ روئیے پر شرم نہیں آتی؟ اس پر اسرائیلی شہری بات کرنے سے ہی گریز کرتے ہیں اور کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے یہ کہہ کر ایک طرف ہو جاتے ہیں کہ ہم یہاں کے رہائشی نہیں ہیں۔
صحافی ان سے پوچھتا ہے کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر ان کے ساتھ ہی تم یہ سلوک کر رہے ہو، اس پر وہاں ایک آدمی کہتا ہے کہ یہ سرزمین ہماری ہے، بائبل میں بھی یہ لکھا ہے تاہم صحافی اسے بھی شرم دلانے کی کوشش کرتا ہے مگراس کی کوشش بے کار جاتی ہے،صحافی کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہتا ہے کہ ’آپ لوگ ان کے چہروں پر غرور سے دیکھیں، ان لوگوں نے اسی جگہ پر 28فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں،۔ یہ انسان نہیں جانور ہیں، دنیا کو اب جاگ جانا چاہیے۔
برطانوی صحافی کے مطابق اسرائيل نے فلسطینیوں کی سرزمین کو خود فلسطینیوں پر تنگ کردیا ہے، فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا ہے۔
مہر


مشہور خبریں۔
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر
ارجنٹائن کے چھپے ہوئے ڈالرز کے لیے جیویر ملی کی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کے صدر جیویر ملی کی حکومت کی نئی پالیسی
مئی
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے
جنوری
امریکی یونیورسٹیوں میں مسلح تشدد کا تسلسل / انڈیانا یونیورسٹی میں 9 افراد زخمی
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکہ کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی مراکز میں مسلح تشدد
اپریل
سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنے کا حکم معطل
?️ 29 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس
ستمبر
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24
جنوری