سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورتحال اور ان کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت برتنے پر خبردار کیا۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے پانچ فلسطینی اسیران کی خطرناک جسمانی حالت کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق می الکیله نے عالمی برادری اور قانونی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری اقدام کریں،انہوں نے مزید کہاکہ قابض حکومت قیدیوں کی صحت پر توجہ نہیں دیتی اور جان بوجھ کر ان کے خلاف طبی غفلت برتتی ہے۔
الکیله نے صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صحت کی مشکل صورتحال اور ان کے خلاف طبی غفلت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی وزارت صحت قابض حکومت کی جیلوں کے اندر قیدیوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ 550 فلسطینی قیدی مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں مسلسل پیروی اور نگہداشت کی ضرورت ہے، ان میں سے کم از کم 10 کو کینسر اور رسولی ہے جبکہ قیدیوں کے معاملے پر خاموشی کو ان کی ناگزیر موت سمجھا جاتا ہے۔