?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہیں اس سلسلہ میں غزہ کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں تین مساجد مکمل طور پر مسمار ہوگئی ہیں۔
فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر صہیونی حکومت کی طرف سے لگاتار تجاوزات کے بعد غزہ کی وزارت اوقاف نے غزہ کی پٹی میں مساجدوں کو تباہ اور نقصان پہنچانے کا اعلان کیا،رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حملوں میں تین مساجد مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ غزہ کے خلاف جاری جارحیت میں مزید 40 مساجد کو نقصان پہنچا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض مسجدوں کے اطراف اسرائیلی راکٹ لگنے کی وجہ سے 42 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی امدادی اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین یو این آر ڈبلیو اے) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی کو انسانی ہمدردی کی امداد بھیجنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے،اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے جاری حملوں کے نتیجہ میں غزہ کی پٹی میں 72000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
یادرہے کہ اسرائیل کی فوج نے مسلسل دسویں روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھی ہے جس میں پٹی میں متعدد شہروں کے بنیادی ڈھانچہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک 219 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں تاہم انسانی حقوق کے ٹھیکداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی بلکہ وہ الٹا ظالم کو مظلوم بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ صیہونی شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی
اپریل
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے عراق کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں ، کچھ
ستمبر
کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
اپریل
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے میکرون کے فیصلے پر قطر کا ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: قطر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فلسطین کو
جولائی