?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر برائے داخلی امور نے ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کو کسی بھی حالت میں نہیں روکا جائے گا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیٹ شکیڈ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی آباد کاریوں کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کبھی نہیں رکے گی۔
شکیڈ نے کہاکہ نئی صیہونی کابینہ بستیوں کی تعمیر میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی، یہاں تک کہ اگر امریکہ بھی یہی چاہے تب بھی ایسا نہیں ہوگا،یادرہے کہ صہیونی وزیر کے معاندانہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، تاہم ان بستیوں کی غیر قانونی تعمیر پر عالمی برادری خاموش ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کے کام میں تیزی لانےکا ارادہ رکھتی ہے، اس مقصد کے لئے صیہونی حکومت کی کابینہ نے بستیوں کی تعمیر کو تیز کرنے کے سلسلے میں ایک نیا راستہ اختیار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بینیٹ کی کابینہ نے اسرائیلی آباد کاروں سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں ہر تین ماہ بعد بستیوں کی تعمیر کے لئے ایک نیا اجازت نامہ دیا جائے گانیز مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی تعمیرات کے لئے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے،اس سلسلے میں ایک صہیونی عہدیدار نے کہاکہ کابینہ کے ارکان نے تعمیراتی اجازت نامے دینے پر اتفاق کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 3 جولائی کو جب سے نفتالی بینیٹ اقتدار میں آئے ہیں، مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں میں اور بھی وسعت آچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل میڈیا سے کیوں خائف ہے؟
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کا مقبوضہ علاقوں میں المیادین چینل کی نشریات کو
فروری
بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت پہنچیں
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا نے تصاویر شائع کرکے اعلان کیا
اگست
مائیکرو سافٹ کو امریکی معاشی کساد بازاری کا سامنا ، 10,000 ملازموں کی چھٹی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں: مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام کورونا وبا کے
جنوری
الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں انتخابات کیلئے 14مئی کی تاریخ مقرر
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات
اپریل
’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز
جون
روس کے مختلف علاقوں میں درجنوں یوکرائنی ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاع
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے فضائی
جولائی
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور
ستمبر
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر