صیہونی وزیر کا اہم اعتراف

صیہونی

?️

سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا کہ ہمیں ذلت اور شرم کے ساتھ تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم ناکام ہو چکے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے اتوار کے روز اعتراف کیا کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیلی رہنما اور سکیورٹی ادارے ہمارے شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمیں نہایت ذلت اور شرم کے ساتھ تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم ناکام ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان تنازعات کے تسلسل کے ساتھ اسرائیلی حکومت کی کرنسی 2016 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پیر کو ابتدائی ٹریڈنگ میں 0.4% تک جو مارچ 2020 کے بعد ایک دن کی سب سے بڑی کمی تھی جبکہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں اسٹاک اور بانڈز بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

اسرائیل کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے 30 ارب ڈالر تک کی غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرے گا، ادھر ذرائع ابلاغ نے دکانوں میں صہیونیوں کی لمبی قطاروں اور خوراک کی قلت کے خدشے کی خبر دی ہے۔

مزید پڑھیں: داخلی اور خارجی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی میں اسرائیلی فیصلہ ساز ناکام

یاد رہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے تل ابیب سمیت صیہونی حکومت کے مختلف اہداف پر میزائل اور راکٹ حملوں کے 2 گھنٹے سے زیادہ کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی عسکری شاخ القسام بٹالین کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن

آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال

?️ 9 ستمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی

امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ

غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو

میڈیلین  جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش 

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے

ایران اور عراق کے تعلقات پر امریکی میگزین کی اشتعال انگیز رپورٹ، نئی پابندیوں کی دھمکی  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے قریب سمجھی جانے والی میگزین فارن

چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے

پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں‘ میں صوابی کا پختون ہوں جس کو عمران خان نے عزت دی:اسد قیصر

?️ 15 جنوری 2024صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے