سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنی نئی پالیسی کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اپنا تسلط بڑھانے کے لئے فلسطینیوں کے گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کررہی ہے۔
شام میں الاخباریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطین کے پورے علاقے پر تسلط کی ایک نئی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے کچھ مکانات کو فوجی بیرکوں میں بدل دیا ہے، قابض صہیونی حکومت کے عہدیداروں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع راس کرکر گاؤں میں ایک فلسطینی مکان کو فوجی بیرک میں تبدیل کردیا اور اس مکان کے مالکان کو اس تک پہنچنے سے روکا،مذکورہ چینل رپورٹر نے اطلاع دیکہ صیہونی حکومت رام اللہ شہر کے مغرب میں واقع راس کرکر گاؤں اور اس کے ایک پڑوسی قصبے کے قریب نئے قبضے کرنے کی لالچ میں ہے۔
صیہونی حکومت نے اس علاقہ میں ایک گھر کو فوجی بیرک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک فلسطینی خاتون نے کہا کہ یہ ہماری سرزمین اور ہمارا گھر ہے، ہم اس کا دفاع کرتے رہیں گے، ہم کسی بھی آباد کار یا فوجی کو اپنےگھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے،یہودی آباد کار کسی بھی اقدار اور اخلاقیات کی پاسداری نہیں کرتے ہیں،رپورٹر کا کہناہے کہ جب صیہونی فوجیوں نے اس مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے قریب جانے سے روک دیا تو اس مکان کی مالک خاتوں اپنے بچوں کے ساتھ اس مکان کے قریب ایک جگہ بیٹھ گئی، صہیونی فوج نے اس مکان پر حکومت کا جھنڈا لگادیا تاکہ یہ مکان اپنے مالکان کی نظروں کے سامنے مانیٹرنگ پوائنٹ بن جائے۔
اس گاؤں کےرہائشی ایک فلسطینی نے بتایا کہانہوں نے سفیان ابوفخیده کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ہم نے انھیں اندر جانے سے روک دیا لیکن راتکے تقریبا 30:30 بجے ہم قابض حکومت کی فوج کی گشت ی پارٹی کی موجودگی سے حیران ہوئے ،وہ حمدی سمحان کے گھر میں داخل ہوئےاورصبح تک اس پر قبضہ کر لیا۔
گھر کی مالک خاتون نے کہا کہ میں خدا کی قسم کھاتی ہوں ، جب میں گھر پر صیہونی حکومت کا جھنڈا دیکھتی ہوں تو مجھے بہت برا لگتا ہے،میرے بچے سب چھوٹے ہیں،آپ کو کیسا لگے گا کہ آپ دیکھ رہے ہیں اور آپ کے گھر کو صیہونی فوج بیرک میں بدل رہی ہے؟ نہیں معلوم میں اس کے بارے میں کیسے بات کرؤں
مشہور خبریں۔
5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
ستمبر
صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی
جنوری
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
ستمبر
وزیراعظم رمضان پیکیج ،40لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان
مارچ
قومی ترانہ بدلنے کے متعلق فواد چوہدری کا بیان آگیا
ستمبر
صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد
جون
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
جولائی
امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟
اپریل