صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں دسیوں مزید بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عبرانی اخبار یسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد تیئیس چونتیس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے مگر اس کے باوجود صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مغربی کنارے میں مزید اٹھائس کالونیوں کی تعمیر کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سرگرم نحلاوہ نامی ایک تحریک نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب مزید اٹھائس کالونیوں کے تعمیری منصوبے کا آغاز کرے گی، صیہونی اخبار کے مطابق ان کالونیوں میں سے تین کی تعمیر کا کام امریکی صدر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے چند روز کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔

تیرہ جولائی کو امریکی صدر جوبایڈن مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ تل ابیب کا دورہ کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا بھی دورہ کریں گے، جوبایڈن کے سفر کے قریب غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے منصوبوں پر عملدرآمد سے اس بات کی حکایت ہوتی ہے کہ امریکہ کے نزدیک صیہونی حکومت کی جارحانہ توسیع ہر ممکن شکل میں جائز ہے اور وہ اگرچہ عالمی ضابطوں اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہوں، مگر امریکہ اسکی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

جدید غباروں کےذریعہ 5 ممالک پر تل ابیب کی جاسوسی

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فوج اردن،

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک

یمن پر امریکی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کو صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا

بیلجیئم میں ہزاروں مزدوروں کا مظاہرہ

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بیلجیئم کے ہزاروں مزدوروں نے اپنے حقوق کو نظر انداز کرنے

نیتن یاہو کی وجہ سے اسرائیلی عوامی دباؤ میں

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی قیدیوں کے خاندانوں اور اسرائیلی عوامی

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس: آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کی پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے