🗓️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اترنے کی اطلاع دی۔
صیہونی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی طیارہ (9H-JPC)نے تل ابیب کے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری،طیاروں کی پرواز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق صہیونی طیارہ اردن کے دارالحکومت میں مختصر قیام کے بعد سعودی دارالحکومت میں اترا۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے پیر کی شام کو انٹرویو دیتے ہوئے سمجھوتہ معاہدے میں شامل ہونے کے لیے سعودی عرب اور ریاض کے دورے کا مطالبہ کیا۔
ہرزوگ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کا عوامی دورہ کرنا چاہتے ہیں نیز ریاض کو ابراہیم کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے، یاد ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس سے قبل امریکی ویب سائٹ ’اٹلانٹک‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ تل ابیب ریاض کا ممکنہ اتحادی ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں امید ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسئلہ حل ہو جائے گا،ہم اسرائیل کو ایک دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ہم ان کو ایک ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں اورہم مل کر بہت سے مفادات حاصل کر سکتے ہیں، تاہم کچھ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ اسے حاصل کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ ریاض اور تل ابیب نے گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں خفیہ تعاون کیا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسی عرب ریاستوں کے برعکس ریاض نے ابھی تک اعلانیہ طور پر تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی بات نہیں کی ہے۔
مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی دہشت گردی کے چیلنج سے کیسے چھٹکارا پا سکتی ہے؟
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:جاسوسوں کی موجودگی اور صہیونیوں کو اس طریقے سے حاصل ہونے
مئی
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکا سمیت متعدد ممالک کی نیندیں حرام ہوگئیں
🗓️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے آج دو مختصر فاصلے تک
مارچ
وزیر اعظم حکام کو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط
🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز
مارچ
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
اسرائیلی فضائیہ دن بہ دن کمزور
🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ
ستمبر
کشمیری پیر کو ”یوم شہدائے جموں “منائیں گے۔
🗓️ 4 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
نومبر
سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک
دسمبر
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
🗓️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر