سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت سے صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے منچیسٹر شہر میں فلسطینی قوم کے حقوق کے حامی سرگرم سماجی کارکنوں ںے بارکلے بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد و حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اس عالمی بینک پر اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی حمایت میں اربوں پونڈ کی سرمایہ کاری کرنے اور ان اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا، غربت کے خلاف مہم شروع کرنے والی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس عالمی بینک کی انتظامیہ اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے جبکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا تشدد پسندانہ رویہ اس بینک کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف مئی دو ہزار اکیس کی جارحیت کے دوران برطانوی اسلحہ بھی استعمال کرتا رہا ہے جس میں پینسٹھ بچوں سمیت دو سو بتیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے، تاہم برطانوی حکام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اس لیے کہ انہیں انسانی زندگیوں سے زیادہ اپنے مفادات پیارے ہیں جنہیں حاصل کرنے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
نومبر
اردگان اسد سے کیوں ملاقات کرنا چاہتے ہیں
اگست
یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
اگست
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا اپنی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان
مئی
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
مئی
اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟
اگست
عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا
جون
خاشقجی کے قاتل کو طویل عرصہ کےبعد جدہ میں دیکھا گیا
جون