?️
سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
آئی پی کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر کو اسرائیلی پولیس اہلکار نے جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران زدوکوب کیا جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹیں آنے پر انھیں ہسپتال لے جایا گیا۔
یادرہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر محمود الیان نے یروشلم کے مشرق میں شیخ جراح محلے میں قابضین کے قبضے کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے کی کوریج کی،واضح رہے کہ اس علاقے کے فلسطینی عوام صیہونی آباد کاروں سے ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
قابل ذکرہے بڑے پیمانے پر بستیوں کی تعمیر کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کے مسئلے نے حال ہی میں خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے اور دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہےجبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہاہے کہ وہ اپنے رپورٹر کے خلاف تشدد سے مشتعل ہے، جبکہ صحافیوں کے حقوق کے کارکنوں کے ایک سرکردہ گروپ نے ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
الیان کے مطابق جمعہ کو ہونے والے مظاہرے نسبتاً پرسکون تھے اور صہیونی ملیشیا کی سرحدی پولیس اور مظاہرین کے درمیان صرف معمولی جھڑپیں ہوئیں،انہوں نے کہا کہ مظاہرے کے ختم ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعدصیہونی سرحدی پولیس اہلکاروں کا ایک گروپ ان کے قریب پہنچا اور اس پر ایک صوتی بم پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
ٹوئٹر کے نئے سی ای او کو تنقید کا سامنا
?️ 1 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں ) ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای
دسمبر
یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا؛ جنگ کا خاتمہ ہی اصل حل ہے: عبرانی میڈیا
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر لانچ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ پر میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے
اگست
آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کی
جون
جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
نومبر
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 23 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس
فروری
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں
اگست