صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری   

صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ نومبر میں حزب اللہ اور صہیونی ریاست کے درمیان امن معاہدے کے تحت تل اویو کو لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی تھیں اور لبنان میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو ختم کرنا تھا، لیکن صہیونیوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا ہے اور وہ  جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے چینل 14 نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی جہازوں نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونی میڈیا نے زور دے کر کہا کہ لبنان پر نئے حملوں میں لیطانی علاقے کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جنگی جہازوں نے حزب اللہ کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جو ہتھیاروں کے ذخیرے اور مقبوضہ علاقوں کی طرف میزائل داغنے کے پلیٹ فارمز کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔
صہیونی فوج نے بیان کے آخر میں زور دیا کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے جب تک کہ اس ریاست کے خلاف خطرات ختم نہیں ہو جاتے۔
اب تک صہیونیوں کی لبنان پر نئی وحشیانہ کارروائیوں کے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نے کہا کہ صہیونی جنگی جہازوں نے یاطر، زبقین اور لیطانی دریا کے ارد گرد کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جارہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ عطا تارڑ

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر: جے سی پی او اے ایران کی ملکی سیاست میں امریکی اثر و رسوخ کا ایک آلہ تھا

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن نے ایک

عراق میں صدام کے خوفناک جرائم کا ایک اور انکشاف

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے شہر نجف اشرف کی شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے

آبنائے میں پھنسا مغرب

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت

کینیڈا: اسرائیل لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام کرے

?️ 10 اپریل 2026 سچ خبریں: کینیڈا کی وزیر خارجہ آنیتا آنند نے صہیونی حکومت

نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف 160 ہزار صہیونیوں کا مظاہرہ

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مسلسل نویں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن

معروف بھارتی جوڑی کی 9 سال بعد طلاق

?️ 6 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور

عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے