سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے صہیونی حکومت کو خطے میں عدم استحکام کی جڑ قرار دیا۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسی ابو مرزوق نے اپنے ٹویٹر پیج پر سعودی وزیر خارجہ کے صہیونی حکومت کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے جواب میں لکھاکہ فلسطین ، جنوبی لبنان ، مصر ، سوڈان اور النہضہ ڈیم کا بحران ،بغاوت اور افراتفری کی تخلیق دیکھی جاتی ہےصیہونیوں کے کارناموں کے طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ صہیونی حکومت خطے میں استحکام کا عنصر نہ کبھی تھی اور نہ کبھی ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ملاقات کے دوران ایک عجیب و غریب بیان میں دعویٰ کیا کہ صہیونی حکومت خطے میں استحکام کا عنصر ہے اور اس نے خطے میں امن کے لیےاہم کردار ادا کیا ہے۔
یادرہے کہ حال ہی میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر سعودی عرب میں اپنے زیر حراست ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا جس کی ریاض نے مخالفت کی،باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے سعودی عرب میں حماس کے زیر حراست ارکان کی رہائی کو روک دیا ہے۔