🗓️
سچ خبریں:متعدد صیہونی حلقوں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور سکیورٹی حکام کے درمیان خصوصی ملاقات کے انعقاد کا اعلان کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کے ایک فوجی تجزیہ کار یوسی یہوش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی تجزیہ کاروں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے آپریشنز کی موجودہ لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک نیا آپریشن ہوگا۔
دریں اثنا، Yedioth Ahronoth اخبار نے اتوار العاد میں کاروائی کرنے والوں کی وصیت کا ایک اقتباس شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کارروائی مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہے اور وہ القدس کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری خبروں میں، اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ نفتالی بینیٹ اتوار کی شام فوجی اور سکیورٹی کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے تاکہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی شہادت طلبانہ کاروائیوں نے صیہونی حکام کی نیدیں حرام کر دی ہیں جبکہ صیہونی عوام کا بھی بھی فوجی اور سکیورٹی اداروں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر جنگ کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات
🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے رام اللہ
اگست
تل ابیب کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے:صیہونی کمانڈر
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پہلے ہمیں
اپریل
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے تناظر میں اپنے جائزے میں، اسرائیل
نومبر
نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے
نومبر
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
🗓️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی
اپریل
سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد
🗓️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی
مارچ