شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

شمالی کوریا

🗓️

سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد رواں مہینے میں اس ملک کا چار میزائلوں کا کامیاب تجربہ ہوچکا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئےجس کے بعد شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے، ادھرجنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے ، یادرہے کہ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

ادھر جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے، واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے جس کو لے کر امریکہ اور ا س کے اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور اس ملک کے خلاف آئے دن مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں تاہم شمالی کوریا امریکی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے اور لگاتار تجربے کر رہا ہے اور امریکہ یاا س کے اتحادی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام

🗓️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے

امداد کے منتظر فلسطینی ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی

کورونا: پنجاب میں کورونا ویکسینیشن  کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر

طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا

مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب

کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام

🗓️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،

13000 سے زائد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں داخل

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے