?️
سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کے شہر حمص اور ساحلی علاقوں میں عوام کے خلاف ہونے والے مظالم کو سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ مظالم دھمکیوں، خوف پھیلانے اور عوام سے تاوان وصولی پر مشتمل ہیں جو ان کی زندگیوں اور صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں جو ممکنہ طور پر غیر انسانی جرائم کی حد تک پہنچ سکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے رویوں کا تسلسل، جو عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے اور ملک میں افراتفری کو ہوا دے رہا ہے، موجودہ حکومت کے مفاد میں نہیں بلکہ اس کے دشمنوں کے مقاصد کو تقویت دے رہا ہے۔ اس سے ملک میں تقسیم اور عدم اعتماد کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔
تنظیم نے ابو محمد الجولانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ مارچ میں ہونے والے اجتماعی قتل عام اور دیگر جرائم کے معاملے میں سنجیدگی اور فیصلہ کن اقدامات کریں، جو منظم اور دستاویزی شکل میں جاری ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے شامی حکومت اور وزارت دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر منضبط عناصر کو ان علاقوں سے نکال باہر کریں اور ان کی جگہ ایسے نظم و ضبط والے عناصر تعینات کریں جو امن و استقرار قائم کرنے میں مخلص ہوں۔
ساتھ ہی انہیں اس بات کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مہاجرین کو واپس آنے دیں جو ان مظالم کے باعث اپنے گھروں سے فرار ہو گئے تھے، خاص طور پر ساحلی علاقوں اور علوی برادری کے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں جو اب بھی قتل و غارت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ المیہ اس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب امدادی تنظیمیں بھی ان دبے کچلے علاقوں تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
اس سلسلے میں لاجسٹک اور سیکورٹی کے شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں جس کے باعث بچ جانے والے افراد زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اور یہ علاقے خوف و موت کے گڑھ بن چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے
جون
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
?️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
تل ابیب کا جوا اور وقت ختم ہوا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
دسمبر
عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان
?️ 12 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان
مئی
مغربی کنارے میں مسجد نذرِ آتش کرنے پر عرب لیگ کی شدید مذمت
?️ 24 فروری 2026مغربی کنارے میں مسجد نذرِ آتش کرنے پر عرب لیگ کی شدید
فروری
شوبز میں مشکلات پیش نہیں آئیں، ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی، حنا طارق
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ انہیں
مئی
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی
?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی
دسمبر