?️
سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار پھر دہشت گرد گروہ کیمیائی حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔
روسی مرکز برائے صلح و آشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر ’’امدادی تنظیم نما‘‘ وائٹ ہیلمٹس نامی دہشگرد ٹولے کے ساتھ مل کر ادلب صوبے میں ایک کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں،روسی مرکز کا کہنا ہے کہ اس وقت شام میں سرگرم دہشتگرد کیمیائی مادے کے حامل دس پیک ادلب منتقل کرنے کے درپے ہیں۔
اُدھر شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کے اشاروں پر انجام دیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ دہشتگرد اب تک بارہا ادلب صوبے اور غوطہ شرقی جیسے متعدد علاقوں میں کیمیائی حملے کر کے اس کا الزام دمشق حکومت کے سر ڈالنے کی کوشش کر چکے ہیں تاکہ شام پر ایک بار پھر مغربی ممالک کے حملے کی زمین ہموار کر سکیں۔
خیال رہے کہ امریکہ فرانس اور برطانیہ نے دہشتگردوں کی کامیاب جد و جہد کے بعد چودہ اپریل کو بشار اسد حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام عائد کرنے کے بعد شام پر فضائی حملہ کر دیا تھا جس میں سو سے زائد میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے تھے، یہ حملہ اُس وقت انجام پایا جب غوطہ شرقی کے علاقے کو شامی فوج نے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا جس سے ان ممالک کو شام میں اپنے ناپاک عزائم پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آئے تو انھوں نے حکومت کے خلاف اس طرح کے الزامات کا سہارہ لیا۔


مشہور خبریں۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، مجاہد انور
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد{ سچ خبریں} ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے
فروری
کمانڈروں کے قتل سے میزائلی حملے نہیں رکیں گے: اسلامی جہاد
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن اور اس تحریک کے
مئی
نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
?️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور
مئی
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ترامیم سے متعلق تنازع، جسٹس منیب اختر کا واک آؤٹ
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ سے متعلق آئینی پیکج کے مجوزے کے
ستمبر
آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا فلسطین کے بارے میں بیان
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے نمائندے اور ملک کی سن فین پارٹی کے ترجمان
جولائی
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی
جون
عراق میں نئے وزیرِاعظم کی نامزدگی کہاں تک پہنچی؟
?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:عراق میں وزیرِاعظم کے انتخاب کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں
جنوری
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے ؟روئٹرز کی رپورٹ
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر