?️
سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے کے اندر کئی ہولناک دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
شامی ٹیلی ویژن نے عراق کی سرحد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے اندر کئی ہولناک دھماکوں کی اطلاع دی ہے ، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ شام میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔،تاہم امریکی سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
شام کے حزب اختلاف کے حامی گروپ کے مطابق شام، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی مثلث میں ایریا 55 میں دو دھماکے ہوئےجن میں پہلا دھماکا درمیانے درجے کا تھا تاہم دوسرا دھماکہ انتہائی شدید بتایا گیا ہے، دھماکوں کے وقت ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز شام کے شہر دیر الزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی قابضوں کے اڈے کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیاجبکہ شام کے الحسکہ صوبے کے مضافات میں مقامی ذرائع نے 2 دسمبر کو العربیہ کے سرحدی شہر سے پانچ کلومیٹر دور خراب الجیر نامی گاؤں میں ایک غیر قانونی امریکی اڈے پر خوفناک دھماکوں کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے UAV سے داغے گئے چار راکٹوں کے نتیجے میں ہوئے، 18 اکتوبر کو التنف بیس پر ڈرون سے حملہ کیا گیا اور ایک ڈرون نے چار راکٹوں سے اردن، شام اور عراق کی مثلث سرحد میں واقع بیس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پینٹاگون نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سینٹ کام (علاقائی کمان) دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن کو ان حملوں کا جواب دینے کا حق ہے اور وہ بروقت جواب دے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ
جون
یوکرین کے سلسلے میں امریکہ کا واضح موقف
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے نیٹو کے فضائی حدود
ستمبر
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار دمارکر نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؛ صہیونی میڈیا کی مزید تفصیلات
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا رپورٹ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق
دسمبر
صیہونیوں کا شام میں اپنی شکست کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی ذرائع نے شامی حکومت کو گرانے کا
نومبر
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس
فروری