?️
سچ خبریں:شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے میں متعدد دھماکے ہوئے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع العمر آئل فیلڈ اسکوائر میں واقع امریکی فوج کے دہشتگردی کے اڈے پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے، رپورٹ کے مطابق اس اڈے پر 12 میزائل فائر ہوئے، تام اس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ عراق و شام کی سرحد پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد شام کے قومی سرمائے کو لوٹنے کی غرض سے اس علاقے پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی آلۂ کار دہشتگرد ٹولے داعش کی شکست کے بعد اب خود امریکی میدان میں آگئے ہیں اور شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں جبکہ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔
ادھر شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے نیز ان سے فوری طور پر ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ؛ ترک زبان ممالک کے پوشیدہ اہداف کیا ہیں؟
?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:ترک زبان ممالک کی امریکی منصوبے میں شرکت نے غزہ کے
فروری
پینٹاگون نے جرمنی سے 5000 فوجیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:روئٹرز کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا
مئی
غزہ میں تاریخ کے فراموش شدہ شہدا اور جنگ کے نہ رکنے والے جرائم
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صہیونی ریاست
دسمبر
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
افغان مہاجرین کی محفوظ واپسی کیلئے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے افغان مہاجرین کی محفوظ واپسی
مارچ
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟
جون
ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
دسمبر