?️
سچ خبریں:یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں کے تعاون کے معاملے کی تحقیقات کے بعد جنگ مخالف کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں برطانوی سپریم کورٹ کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور عرب ملک کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اس ملک کے سپریم کورٹ کے سامنے جنگ مخالف کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یمن میں برطانوی فوج کی شرکت کی مذمت کی گئی تھی۔
مظاہرین نے سعودی حکومت کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، یاد رہے کہ یہ احتجاجی ریلی اس وقت نکالی گئی جب انگلینڈ کی سپریم کورٹ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ عدالت کی تحقیقات ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف مہم نامی تنظیم نے برطانوی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس ملک کی حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں حصہ لینے اور دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی (یمن جنگ) پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا جس میں دسیوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس عوامی تنظیم کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں یمن جنگ کے آغاز کے بعد سے، برطانوی حکومت نے سعود عرب کے ہاتھوں اس ملک کے اسکولوں، ہسپتالوں، خوراک کے گوداموں اور عام شہریوں پر بمباری جیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واضح ثبوتوں کے باوجود سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند نہیں کی۔
اس احتجاجی ریلی کے دوران یونیورسٹی آف سسیکس کے بین الاقوامی تعلقات کے لیکچرر اور کتاب "خلیج فارس کی دولت برطانیہ کے لیے کیوں اہم ہے” کے مصنف ڈیوڈ ویرنگ نے تقریر کی اور برطانیہ کی مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں عام شہریوں پر بمباری کی طویل تاریخ کے بارے میں سوالات اٹھائے، اس موقع پر یمنی شاعرہ آمنہ عتیق نے اپنے ملک میں انسانی المیوں کا ذکر کرتے ہوئے انصاف کی ضرورت پر بات کی۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ
نومبر
صہیونی حلقے: حزب اللہ ایک زلزلہ انگیز کارروائی کی تیاری کر رہی ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا:
اکتوبر
صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ
جون
یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس
اگست
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
فلسطینیوں کا غزہ میں رہنے کا عزم اور جبری نقل مکانی کے منصوبے کی ناکامی
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جبری نقل مکانی کے اسرائیلی منصوبوں
فروری
اسرائیل میں اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو نے اعتراف کیا ہے کہ آپریس گِڈیئن
ستمبر
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں
جون