?️
سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین کے جشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے آل سعود کی اخلاقی پستی کو فروغ دینے کا وسیلہ قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم سعودی کارکنوں نے ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنے ملک کی حکومت کے اخلاقی انحطاط کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا، سعودی صارفین نے ٹویٹر سوشل نیٹ ورک پر "کفر اور اخلاقی زوال کے درمیان آل سعود” ہیش ٹیگ شروع کیا اور آل سعود پر "اخلاقی تنزلی اور حد سے زیادہ زیادہ گر جانا” نیز "کفر” کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔
واضح رہے کہ یہ ہیش ٹیگ ہالووین کے جشن جس پر سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا، کے بعد لگایا گیا، اس حوالے سے ایک سعودی صارف نے لکھا کہ سعودی عرب میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور خوفناک ہے، یہ متزلزل منصوبہ بندی معاشرے کو آہستہ آہستہ تباہ اور تقسیم کر رہی ہے۔
ایک اور سعودی صارف نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مغربی کلچر کو قبول کرنے نیز سطحی اور مغربی شوز کا انعقاد اخلاقی انحطاط اور پستی کو فروغ دینے کا باعث بنتا ہے، جیسا کہ سعودی عرب میں ہالووین کی تقریب میں ہوا۔
ایک اور سعودی شہری نے تاکید کی کہ سعودی عرب آل سعود کے جرائم کا مشاہدہ کر رہا ہے جو اخلاقی انحطاط کو فروغ دے دینے اور جبر اور سزا کو تیز کرنے پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہالووین کا جشن آتش بازی، جدید صوتی اثرات اور خوفناک سجاوٹ کے ساتھ منایا گیا جبکہ اس ملک میں ہالووین منانے کے مخالفین کا ماننا ہے کہ اس خیال کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ یہ ملکی رسم و رواج کی عکاسی کرتا بلکہ اس کا تعلق کسی اور مذہب سے ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ
ستمبر
ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے
جنوری
وہ فلسطینی قیدی جسے 48 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:محمد ابووردہ ان فلسطینی قیدیوں میں سے ایک تھے جنہیں
فروری
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل
مارچ
روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا
?️ 3 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ایڈمنسٹریٹر کراچی نےعمر شریف کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے
اکتوبر
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
اکتوبر