?️
سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے موجودہ صدر جوبائیڈن بھی یوکرین میں جنگ پانچ منٹ میں ختم کر سکتے ہیں لیکن کیف اس کے خلاف ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن یوکرین کی سرزمین روس کے حوالے کر کے پانچ منٹ میں جنگ ختم کر سکتے ہیں لیکن کیف ہتھیار ڈالنے کے خلاف ہے۔
زیلنسکی نے اے بی سی نیوز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر یہ یوکرین کو شکست دینے کی قیمت پر جنگ ختم کرنے کے بارے میں ہے، یا دوسرے لفظوں میں، ہمیں اپنے علاقے کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے تومیرے خیال میں اس صورت میں بائیڈن بھی پانچ منٹ میں جنگ کو ختم کر سکتے تھےلیکن ہم نے اس مسئلے سے اتفاق نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
یوکرین کے صدر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے 24 گھنٹے کے اندر یوکرین جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع اس وقت ملے گا جب وہ وائٹ ہاؤس میں ہوں گے!۔
انہوں نے اس سلسلے میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنگ کو ختم کرنے کا محض ارادہ اور خواہش خوبصورت ہے لیکن یہ خواہش اور ارادہ کسی نہ کسی معروضی تجربے پر مبنی ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف
زیلنسکی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ 24 گھنٹے کا موقع ان کے دور میں بھی ملا تھا جب وہ وائٹ ہاؤس میں تھے، ہم اس وقت حالت جنگ میں تھے، یقیناً وہ مکمل جنگ نہیں تھی، لیکن جنگ تھی اور جیسا کہ میں تصور کرتا ہوں، اس وقت اس کے پاس ایسا موقع تھا لیکن انہیں شاید دوسری ترجیحات تک پہنچنا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا مغربی پٹی بھی صیہونیوں سے جنگ کرنے کو تیار ہے؟صیہونی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی عہدیداروں کو مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق
جنوری
حزب اللہ کی لبنانی حکومت کو امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کرنے پر شدید تنبیہ
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت کے پارلیمانی گروپ
اپریل
اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے
مارچ
ایران کے حملوں سے امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان؛ امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق ایران کے میزائل
اگست
امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ
فروری
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
حزب اللہ کا اسلحہ چھیننے کی کوشش،گریٹر اسرائیل منصوبے کی شروعات ہے: یمنی تجزیہ کار
?️ 29 اگست 2025حزب اللہ کا اسلحہ چھیننے کی کوشش،گریٹر اسرائیل منصوبے کی شروعات ہے:
اگست
ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب
?️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی
جولائی