سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنا مشکل بنا دیا ہے۔
گزشتہ تین ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ کے حقیقی فاتح کے حوالے سے اب تک مختلف تجزیے کیے جا چکے ہیں،خاص طور پر جنوب مشرق میں روسیوں کی بجلی کی رفتار سے پیش قدمی کے ساتھ ایک ہفتے کے اندر شمال مشرق سے یوکرین کے دروازوں تک پہنچنا اور اس کے بعد شمال اور مشرق سے ان کی پسپائی زیادہ تر تجزیوں کو یوکرینیوں کی کامیابی اور روسیوں کی شکست کی طرف موڑ دیتا ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کس کا پلڑا بھاری ہے۔
جن وجوہات کی بنا پر اس جنگ کے وقوع پذیر ہونے سے سلسلہ میں کسی بھی تجزیے اور فیصلے کی پیشنگوئی کو بہت سی پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں سے پروپگنڈہ ہے اور فوجی تنازعہ کے متوازی دونوں طرف سے میڈیا کا ایک بھرپور پروپیگنڈہ کرنا ہے، دوسری طرف خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کے سامنے آنے میں مشکل کھڑی کر دی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نرم جنگ کا تعین کرنے میں مغربی فریقوں کو موجودہ اور حتمی فاتح کے طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے،اس کی وجہ یوکرین کی موجودہ حکومت کو مغربی میڈیا ایمپائر کی مکمل حمایت کا حاصل ہونا ہے۔