روس افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے: روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ

?️

واضح رہے کہ انہوں نے داعش خراسان سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور بغیر دوہرے معیار کے اقدام پر زور دیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے وزارت کی پریس کانفرنس میں افغانستان اور پاکستان کے اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی ممالک سے سیکیورٹی مسائل کی حل اور دہشت گردی کے مقابلے میں شرکت کا مطالبہ کیا۔
زاخارووا نے پاکستان کی سیکیورٹی خدشات کے ازالے اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں روس کے عملی کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماسکو کابل اور اسلام آباد کے درمیان تنازع کی پیش رفت کو باریک بینی سے دیکھ رہا ہے اور مختلف سطحوں پر متعدد بار دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں مدد کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کر چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس اس صورت میں مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے جب دونوں فریق اس کا خواہاں ہوں اور وہ بات چیت کے رجحان کو اپنے دونوں دوست ممالک کے درمیان امن کے تحفظ کی بنیاد اور علاقائی سیکیورٹی کے تحفظ میں اہم عنصر سمجھتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں، بالخصوص داعش خراسان کی شاخ کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا استحکام اور اس ملک کی سرزمین پر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ روس اور علاقائی ممالک کا مشترکہ ہدف ہے۔
زاخارووا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر اور پوشیدہ ایجنڈوں اور دوہرے معیار کے بغیر ہونی چاہیے، مزید کہا کہ ماسکو علاقائی مسائل کے لیے علاقائی حل کے اصول پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے مقابلے کو افغانستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے ازالے اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں اس ملک کی حاکمیت کے کردار کی مضبوطی سے بھی منسلک قرار دیا اور کہا کہ روس مخصوص انسداد دہشت گردی اقدامات کے بارے میں بات چیت اور مضبوط معاہدوں کی بنیاد پر ان کے نفاذ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید پاکستان کو جنوبی ایشیا، بشمول افغانستان، میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ماسکو کا ایک اہم شراکت دار قرار دیا اور دو طرفہ اور کثیر الجہتی فریم ورکس کے اندر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت اور قریبی ہم آہنگی کے جاری رہنے کی خبر دی۔

مشہور خبریں۔

ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ

’آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی‘، فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی

?️ 12 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے

مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس

بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک

سعودی عرب کی حمایت کے لیے مصر متحرک؛ پارلیمنٹ میں دفاعی تعاون کی منظوری پر غور

?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:مصر کی پارلیمنٹ 18 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کی دفاعی

یوکرین جنگ عالمی جنگ ہے/ جلدی ختم نہیں ہونے والی:پوپ

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے ہسپانوی اخبار اے بی سی

برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے

پوٹن ہوشیار لیکن بائیڈن بہت بیوقوف: ٹرمپ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے