دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ

دشمن

?️

سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خلدہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ حزب اللہ کے خلاف جنگ کے لئے اسلحہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم ایسے کسی راستے پر نہیں چلیں گے جو دشمن کی خواہش ہے۔

کچھ مسلح عناصر نے جنوبی بیروت کے خلدہ علاقے میں اتوار کو حزب اللہ کے رکن شہید علی شبلی کے جلوس جنازہ کے شرکاء پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کو خانہ جنگی کے جال میں پھنسانے کا مطلب یہ ہے کہ دشمن ملک میں خانہ جنگی چھیڑنا چاہتا ہے،نصر اللہ نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سعد حریری کی گرفتاری کے وقت سے ہی لبنان کے خلاف دشمنوں کی سازشیں شروع ہوئی ہیں،خیال رہے کہ لبنان کے سابق وزیرا‏عظم کو چار نومبر دوہزار سترہ کو ریاض پہونچنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر سعودی حکومت نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کے لئے دباؤ ڈالا تھا جس کے نتیجے میں سعد حریری نے مجبورا اپنے عہدے سے استعفی بھی دے دیا تھا۔

اس درمیان حزب اللہ نے بیروت بندرگاہ پر دھماکوں کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہر طرح کے انتقامی جذبے اور داخلی اختلافات و تنازعات سے دور رہتے ہوئے پوری صداقت و شفافیت کے ساتھ بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی حقیقت مکمل طور پرسمجھنے کی کوشش کرنا چاہئے،حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے دھماکوں سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ اظہارہمدری کی اور مسئلہ کے حل کے لئے لبنانی عوام سے باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

اقوام متحدہ کا غزہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے سنگین نتائج کا انتباہ 

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ نے غزہ میں شہریوں، غیر فوجی بنیادی ڈھانچے اور

بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

واشنگٹن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی اور عرب ممالک کے ایک گروپ نے حزب اللہ

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان زمان پارک سے روانہ

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت

بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بشار الاسد کے یو اے

موبائل فون ہیکنگ کے خوف سے نتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک تصویر سامنے آئی

زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے