🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی کنارے میں صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں ان کے خلاف انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کی صورتحال پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں انتفاضہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، اس تحریک نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے انتفاضہ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف دشمنانہ اور جابرانہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جنین اور الخلیل پر حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے صہیونی جرائم کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کہا ہے کہ جنین شہداء کے خون کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، ان شہداء کے خون سے صہیونیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے فلسطینیوں کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
اپنے بیان میں گروپوں نے مغربی کنارے میں مزاحمت کے آپشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجرم اور غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت کے آپشن کا سہارا لینا ہے اس لیے کہ دیگر آپشنز فائدہ مند نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
شبوا میدان میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی 140 حملہ آور ہلاک اور زخمی
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے شبوہ
جنوری
فلسطینیوں کی حمایت میں العربیہ چینل کے نامہ نگار کا اہم قدم
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں سعودی چینل العربیہ کی
اپریل
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل
🗓️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن
نومبر
حیفا کو نشانہ بنانا کیوں اہم ہے؟ / حزب اللہ حملہ آور مرحلے میں داخل
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے میزائل حملے جو اب تک زیادہ تر
ستمبر
خونی کاروبار میں کن ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا؟
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹ میں یمنیون کے تجزیے میں صیہونی حکومت کے ساتھ بعض
ستمبر
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
🗓️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت
🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی
فروری
عارضی جنگ بندی سے جیت کس کی ہوئی؟ حماس کی یا صیہونی حکومت کی؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: اس میں کوئی شک نہیں کہ 4 روزہ عارضی جنگ
نومبر