سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے حملوں میں شدت کو لے کر صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں تل ابیب کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مقبوضہ مارگلیوت علاقے کی کونسل کے سربراہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی بستیوں کو تباہ کیا جارہا ہے اور یہ مسئلہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل پرکتنے اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بستیاں اسرائیل کے شمال میں تنازعات کی لکیر بن چکی ہیں اور حزب اللہ کے ساتھ موجودہ جنگ کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے اعلیٰ افسران کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں نے شمالی محاذ میں غیر معمولی نقصانات پہنچائے ہیں جن کی وجہ سے اس علاقے میں اسرائیلیوں کی واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ان حملوں کی شدت کی وجہ سے شمالی اسرائیل میں اسرائیلیوں کے واپس جانے کے لیے کوئی گھر نہیں بچے گا۔
صیہونی حکومت کے اعلیٰ افسران نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے حملوں کا براہ راست جواب دیتی ہے اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچاتی ہے۔
گزشتہ رات عرب میڈیا نے جنوبی لبنان سے آنے والے درجنوں راکٹوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کریات شمعون میں بڑے پیمانے پر تباہی اور آگ لگنے کی اطلاع دی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقاع کریات شمعونہ کے مقبوضہ علاقے پر 55 راکٹ داغے گئے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا سابق وزیراعظم کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ
مئی
ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
مارچ
دیر الزور کے مضافات میں داعش دوبارہ میدان میں؛ الجولانی کے دہشت گردوں کے ساتھ ممکنہ ہم آہنگی
دسمبر
اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند
مارچ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکراین تنازعہ پر گفتگو
مارچ
بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، اویس لغاری
نومبر
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
اپریل
غزہ جنگ کے بارے میں بحرین کا حیران کن بیان
اکتوبر