سچ خبریں:بیروت میں روسی سفیر نے تاکید کی کہ حزب اللہ تحریک لبنان کے سیاسی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے عوامی حمایت حاصل ہے۔
لبنان میں روس کے سفیر الیگزینڈر روداکوف نے حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لبنان کے اندر سیاسی حالات کو غیر مستحکم کر دیں گی، روداکوف نے اسپوٹنک کو بتایا کہ حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور لبنانی عوام کے ایک بڑے طبقے کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔
لبنان میں روس کے سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس تحریک کو عوامی حمایت بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ وابستگی کے بہانے لبنانی شہریوں اور کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں لبنان کی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں۔
یادرہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے حال ہی میں حزب اللہ سے روابط کے بہانےلبنان کے تین افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں،امریکی محکمہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے تین لبنانی تاجروں اور دارالسلام ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی پر پابندی عائد کی ہے جس کاصدر دفتر لبنان میں ہے۔
اس سلسلے میں لبنانی پارلیمنٹ کے الوفا للمقوامہ (حزب اللہ سے وابستہ) دھڑے کے رکن محمد رعد نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی عوام غیر ملکی مرضی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین کے النقب شہر راکٹ حملہ
اپریل
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
مئی
لبنان میں سعودی نواز پارٹی کی شرارت؛ ایندھن ذخیرہ کرنے سے لے کر امونیم نائٹریٹ اسٹوریج تک
ستمبر
اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ
مارچ
حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف
اپریل
ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی
اگست
طالبہ سے مبینہ زیادتی: ویڈیوز کو وائرل ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اکتوبر
نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟
اپریل