?️
سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے ایک رکن نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کے تبصرے کے جواب میں کہا کہ امریکی عہدیدار وں کے پاس جب کوئی وجہ نہیں ہوتی تو وہ بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں اور یہ بات ہر ایک پر واضح ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہل گذشتہ ہفتے لبنان کے صدر میشل عون سمیت لبنانی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے اس ملک میں آئےجہاں انہوں نے لبنانی حکومت تشکیل دینے اور جلد از جلد اصلاحات نافذ کرنے کا مطالبہ کیا نیز حزب اللہ کے خلاف الزامات عائد کیے اور اس مزاحمتی تحریک کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔
یادرہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے رکن ابراہیم الموسوی نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ ہل کے ریمارکس لبنان کی خودمختاری کےتحفظ، دفاع اور آزادی کے میدان میں حزب اللہ کی کامیابی کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہمیشہ کی طرح عدم استحکام پیدا کرنے ، بہتان اور ناراضگی سے بھرے ہوئے تھے ۔
العہد کے مطابق الموسوی نے مزید کہاکہ ہم ہل اور دوسرے امریکی عہدیداروں کے بیانات سننے کے عادی ہیں جب بھی ان کے پاس کوئی وجہ نہیں ہوتی تو وہ بے بنیاد الزامات اور طعنوں کا سہارا لیتے ہیں خاص طور پر حزب اللہ کی شبیہہ کو داغدار کرنے نیز مزاحمتی تحریک کی ساکھ خراب کرنے کے لئے ان کے سیکڑوں لاکھوں ڈالر کے انکشاف کے بعد ان کا یہ رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ہل کے ریمارکس کو سنے گا اسے لبنان میں امریکی مداخلت کی حد تک احساس ہوگا۔
الموسوی نے مزید کہا کہ یہ امریکی حکومت ہے جس نے صیہونی حکومت لبنان کے دشمن کو ہر طرح کے مہلک اور جدید ہتھیاروں سے آراستہ کیا ہے، وہ ہتھیار جنہوں نے دسیوں ہزاروں لبنانی عوام کو ہلاک اور ہمارے بنیادی ڈاھانچہ کو تباہ کیا جو کئی دہائیوں میں تعمیر کیا گیا تھا، الموسوی نے آخر میں یہ کیا کہ ڈیوڈ ہل خود اپنے دعوؤں کے بے بنیاد ہونے سے آگاہ ہیں لیکن پھر بھی انھوں نے ملک کے نوآبادیاتی منصوبوں کے خلاف کسی بھی جائز مزاحمت کو ختم کرنے کے لئے مستقل امریکی حکمت عملی کے حصول میں ان دعوؤں کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین ہتھیار بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:اپنے تمام بھاری ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کے بعد، برطانیہ
فروری
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
کیا عامر خان تیسری بار سہرا سجانے جارہے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکار اور بالی وڈ اسٹار عامر خان سے
نومبر
اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1538
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج الاقصیٰ طوفان آپریشن کے تئیسویں دن صیہونی حکومت کے خلاف
اکتوبر
بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی
اپریل
"میڈلین” کے بعد "حنظلہ” غزہ کے لیے روانہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: آزادی بیڑے کی ایک اور کشتی "حنظلہ” اتوار کے روز اٹلی
جولائی
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے
اپریل
حکومت پی ٹی آئی کیخلاف جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، سو بسم اللہ کرے. اسدقصر
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
دسمبر