حزب الدعوہ اسلامی عراق نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

نورالمالکی

?️

حزب الدعوہ اسلامی عراق نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

 عراق میں سیاسی جوڑ توڑ کے اہم مرحلے میں حزب الدعوہ اسلامی عراق نے سابق وزیرِ اعظم نوری المالکی کو ایک بار پھر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب المالکی اربیل میں کرد رہنماؤں سے ملاقات کے لیے موجود ہیں۔

حزب الدعوہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ ملک کے حساس مرحلے کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو سیاسی توازن اور مؤثر انتظامی صلاحیت رکھتی ہو، اور نوری المالکی وسیع تجربے کے باعث اس ذمہ داری کے اہل ہیں۔

المالکی، جو 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں، حالیہ انتخابی مہم کے دوران یہ کہہ چکے تھے کہ اگر ان سے وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا مطالبہ کیا گیا تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ 2014 میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے سیاسی اختلافات اور مرجعیت کی ترجیحات کے باعث تیسری مدت کے لیے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

حزب الدعوہ کی نامزدگی کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب نوری المالکی اربیل میں کردستان ریجن کے رہنماؤں — مسعود بارزانی، نیچروان بارزانی اور مسرور بارزانی  سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں وزارتِ عظمیٰ، صدارت اور اسپیکر شپ سمیت ملک کی اعلیٰ ریاستی مناصب کے مستقبل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

المالکی کے میڈیا دفتر کے سربراہ ہاشم الرکابی کے مطابق یہ دورہ مسعود بارزانی کی باضابطہ دعوت پر کیا گیا ہے۔

ادھر سیاسی ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ عراق کے شیعہ سیاسی دھڑے ’جریانِ صدر‘ نے فوری طور پر نوری المالکی کی نامزدگی کی مخالفت کر دی ہے۔ شفق نیوز نے ایک نام ظاہر نہ کرنے والے صدری رہنما کے حوالے سے بتایا کہ جماعت کسی صورت المالکی کی واپسی کی حامی نہیں۔

دوسری جانب کرد اور سنی جماعتوں کے درمیان بھی پارلیمانی دور کے لیے عہدوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ اہلِ سنت کے سیاسی اتحاد ’تقدم‘ کے سربراہ محمد الحلبوسی جو اس بار سنی ووٹوں سے سب سے زیادہ نشستیں لے کر آئے ہیں نے صدارت کا مطالبہ کر دیا ہے، جب کہ کرد جماعتیں اسے اپنا روایتی حصہ قرار دے کر دستبردار ہونے سے انکار کر رہی ہیں۔

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل اگلے چند دنوں میں مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ہے، اور نوری المالکی کی ممکنہ واپسی ملکی سیاست میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام جھوٹ قراردیا

?️ 10 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب

فلسطینی گروپ: نیتن یاہو کسی بھی معاہدے کو روکتا ہے / اتحاد ہمارا سب سے اہم ہتھیار ہے

?️ 18 اگست 2025سچ خبرین: قاہرہ اجلاس کے بعد فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں نے اس

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کردی

?️ 1 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کی

سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج  نے

امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کردیا

?️ 22 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے افغانستان

یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20

حماس غزہ جنگ کی فاتح

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے