?️
سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اجلاس میں منظور ہونے والے سربراہی اعلامیے میں یوکرین میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان، فلسطین، جمہوری جمہوریہ کانگو اور یوکرین میں جامع اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
بتاتے چلیں کہ جی20 سربراہی اجلاس آج ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ افریقہ کے براعظم میں ہونے والا پہلا جی20 اجلاس ہے۔ یوکرین کے مستقبل کے حوالے سے واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات اور برازیل میں موسمیاتی مذاکرات کے جمود کے درمیان یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اس اجلاس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دنیا کے متعدد رہنما شریک ہیں۔
تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تجارتی تعاون اور موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے جنوبی افریقہ کی ترجیحات امریکی پالیسیوں کے مطابق نہیں ہیں، چنانچہ وہ اس اجلاس میں شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔
جی20 میں 19 رکن ممالک کے علاوہ یورپی یونین بھی شامل ہے۔ افریقی یونین اس گروپ کے بعض اجلاسوں میں بطور مہمان اور مبصر شرکت کرتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
بجلی صارفین کے لیے مختلف سلیب متعارف
?️ 3 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی صارفین کیلئے 10 سلیب متعارف‘ ہر سلیب کے مختلف
جون
مریم نواز کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت
?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے علاج
مئی
سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر: یونیسیف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
جون
یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واشنگٹن سے یوکرین کے لیے 2.1
جون
زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو
نومبر
کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد
اکتوبر
فرانسیسی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا / ایک خاتون نے کاسٹیکس کی جگہ لی
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی کے بعد فرانسیسی صدر
مئی