🗓️
سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں اس حکومت کو ہونے والے بھاری نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جہاد اسلامی تحریک کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ ٹھیک نشانے پر لگے۔
ایک صہیونی عہدہ دار نے اعتراف کیا کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کی طرف سے یروشلم میں اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ بالکل نشانے پر لگے۔
قابض حکومت کے اس عہہدہ دار نے مزید کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی کی جانب سے داغے گئے راکٹ انتہائی درست تھے اور انہوں نے اسرائیل کو کافی نقصان پہنچایا،یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تین روزہ حملوں کے نتیجے میں 46 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ان شہداء میں 6 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ صہیونی فوج نے اس جنگ کا آغاز جہاد اسلامی تحریک سے مقابلہ کرنے کے بہانے کیا لیکن غزہ کے خلاف گزشتہ جنگوں کی طرح اہم انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اس نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی شہری اہداف کے خلاف تین دن کے حملوں اور غزہ کے عوام اور بچوں کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت نے اس ہفتے اتوار کے روز مصر سے تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی اپیل کی، آخر کار جہاد اسلامی تحریک کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا اور تنازعہ رک گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ
🗓️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کا کہنا ہے کہ 3
مئی
اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ
نومبر
یمنی عوام کےلیے سعودی اتحاد کی ایجاد کردہ مستقل مصیبت
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ چھ سال میں سعودی اتحاد نے یمن کے وسیع علاقوں
اپریل
30 ہزار طلبہ ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف
🗓️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت
جنوری
بائیڈن نجی محفلوں میں نیتن یاہو کو کس نام سے یاد کرتے ہیں؟
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی
فروری
حزب اللہ نے جنگ بندی میں اسرائیل کے کارڈز کو کیسے خراب کیا؟
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق
نومبر
نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آج ایک تجزیے میں ایران کے جوہری
جون
نیٹو اور یورپی یونین کے خلاف پراگ میں دسیوں ہزار افراد کا مظاہرہ
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: چیک ریپبلک کے ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز سڑکوں پر
ستمبر