?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ جارح ممالک جنگ بندی کی کامیابی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور اس کی کسی شق میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے اتوار کی شام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور سعودی اماراتی جارح اتحاد کی طرف سے مسلسل آٹھویں سال بھی اس ملک کا محاصرہ جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جارح اتحاد نے مجرمانہ کارروائیاں کیں جس کی وجہ سے نقل و حمل کے اخراجات اور خوراک نیز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جارح ممالک جنگ بندی کی کامیابی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام کو روک رہے ہیں اور جنگ بندی کی نصف مدت گزر جانے کے بعد بھی اس کی کسی شق میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قانونی حقوق کے حصول، محاصرے کے خاتمے، جارحیت کو روکنے اور اپنی آزادی اور خودمختاری کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جارح ممالک اور ان کے کرائے کے فوجی یمن کے تیل اور قدرتی وسائل پر قابض ہیں جبکہ گیس کے وسائل ساتھ ساتھ 129 ملین بیرل خام تیل لوٹا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
پی ٹی آئی نے برطانیہ سے موصول ہونے والے فنڈ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان (پی ٹی آئی) نے رواں
فروری
صہییونی فوج مین نفسیاتی بیماری کا نمایاں اضافہ
?️ 18 فروری 2026صہییونی فوج مین نفسیاتی بیماری کا نمایاں اضافہ مقبوضہ علاقوں میں گزشتہ
فروری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 23 ارب 80 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس منظور
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے
جون
امریکہ کے بکھرنے کے آثار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا
جون
وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے
مئی
آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ
جولائی
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر مغرب کب تک خاموش رہے گا ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کے
اکتوبر