?️
ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام اقتصادی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنی فضائی حدود کو صہیونی طیاروں پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیدان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور وحشیانہ بھوک مری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ انہیں اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ان کے مطابق، تل ابیب امریکی حمایت کے بل بوتے پر دو ریاستی حل کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی، قطر اور مصر مل کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عملی اور مستقل راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیدان کے بقول، اسرائیل کا اصل مقصد غزہ کو غیرقابلِ سکونت بنانا ہے تاکہ وہاں کے لوگ ہجرت پر مجبور ہو جائیں۔ اسی منصوبے کے تحت اسرائیلی وزرا اور انتہا پسند یہودی مسجدالاقصی پر حملے کر کے کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور شام میں ایک مستحکم اور طاقتور حکومت کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، لیکن ہم ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پالیسیوں نے صرف غزہ ہی نہیں بلکہ قدس، مغربی کنارے، شام، ایران اور لبنان تک کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق، صہیونی جارحیت اور ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستانی خاتون نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا
?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے
نومبر
فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اپریل
ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اثاثوں سے
دسمبر
مغرب میں یوم قدس کے مظاہروں کی اپیل
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کی سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے رمضان المبارک
اپریل
حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
ستمبر
قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر
نومبر
صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ
مئی
سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کے درمیان
جون