ترکی میں براہ راست نشریات کے دوران صہیونی صحافی گرفتار

صہیونی

🗓️

سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو نشریات کی رپورٹنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔
ترک سیکورٹی فورسز نے پیر (کل) استنبول میں براہ راست نشریات کے دوران صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر علی موجرابی کو گرفتار کر لیا۔ ترک روزنامہ زمان کے مطابق رپورٹر ایک اسرائیلی جاسوس جوڑے کے بارے میں رپورٹنگ کر رہا تھا کہ سکیورٹی فورسز وہاں پہنچ گئیں اور اسے رپورٹ جاری رکھنے سے روک دیا، انہوں نے اس کی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی اس کے کیمرہ سے کر کے ڈیلیٹ کر دیں۔

یادرہے کہ صہیونی رپورٹر اس وقت ایک ہوٹل میں ہے اور اسے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، صیہونی ٹائمز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ترک پولیس نے دن بھر رپورٹر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی،واضح رہے کہ ناتالی اوکنین اورموردی اوکنین ترکی میں استنبول میں اردگان کی رہائش گاہ کی فلم بندی کے بعد تل ابیب حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو صہیونی ہیں۔

صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں کا اس حکومت کے فوجی اور سکیورٹی اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے درایں اثناآئی24 نیوز ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوسی ادارے (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ بارنیانے مذکورہ دونوں افراد کی رہائی کے لیے ترک انٹیلی جنس سروس کے حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

یادرہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ترکی میں حراست میں لیا گیا ایک اسرائیلی جوڑا بے قصور ہے،یادرہے کہ 21 اکتوبر کو ترک سکیورٹی فورسز نے چار صوبوں میں بیک وقت آپریشن کے دوران 15 افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا۔

 

مشہور خبریں۔

اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف

🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ

مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونی حملہ

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:    آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے

اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی

🗓️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب

شامی فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کے میزائلوں سے مقابلہ

🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں:  شام کے فضائی دفاع نے آج جمعہ کو مقامی وقت

ویکسین نہ لگوانے پر سِم بلاک کرنے کا فیصلہ

🗓️ 23 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ

35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے

کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے

🗓️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے

سعودی وزیر خارجہ کو افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے