سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے اس ملک کے عوام میں عدم اطمینان بڑھتا جارہا ہے جسے لے کر ترک عوام نے ٹویٹر پر “اردگان استعفیٰ” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا۔
ترک عوام نے “اردگان کا استعفی” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر کے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا،یادرہے کہ ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قیمت میں تیزی سے کمی کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ضروری اشیائے خورونوش کی کمی کے جواب میں ترک لیرا میں تیزی سے اضافے کے بعد اردگان استعفیERDOĞANİSTİFA ہیش ٹیگ نمبر ون بن گیا۔
واضح رہے کہ اس سال ڈالر کے مقابلے میں لیرا نے اپنی قیمت کا 20 فیصد کھو دیا ہے ، اور اس میں سے نصف کمی صرف پچھلے مہینے ہوئی جبکہ ہفتے کے شروع میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد لوگوں نے فیول اسٹیشنوں پر دھاوا بول دیا۔
واضح رہے کہ ترکی میں ایندھن کی قیمت بھاری ٹیکسوں (70٪) کی وجہ سے زیادہ ہے اور اب 40 قروشی اضافے کے ساتھ ، پٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر کی قیمت 8 لیرا اور ایل پی جی گیس کی ہر لیٹر 6 لیرے تک پہنچ گئی ہے جس کو لے اس ملک کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔