بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

حجاب

🗓️

سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم موضوع بن گئی ہے، بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں نافذ کیے گئے قوانین خواتین اور لڑکیوں کی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی بھارتی آئین نے ضمانت دی ہے۔
مختلف ذرائع ابلاغ نے ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں سینکڑوں ہندوستانی مسلم خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اطلاع دی ہےکہ اس ملک میں مسلمان لڑکیوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے سے روک دیا جاتا ہے کیونکہ ان کے لباس پہننے کا طریقہ ذرا الگ ہے، انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں اور الگ تھلگ رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ انہیں دیگر طالبات سے الگ کر دیا جاتا ہے اور الگ کلاسوں میں بٹھایا جاتا ہے۔

انہیں عدالت میں بھی چیلنجنگ راستے کا سامنا ہے اس لیے کہ کرناٹک کے ہائی کورٹ نے کلاس روم میں تمام مذہبی لباس پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے جبکہ اس عدالتی فیصلے میں ہندوستانی شہریوں کے ایک گروپ کے بنیادی حقوق کو مؤثر طریقے سے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کیس حل نہیں ہو جاتا، مسلم لڑکیوں کو گھر میں رہنے یا کلاس روم میں داخل ہونے کے لیے ایمان اور شائستگی کے بنیادی حصے کو ترک کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کی طرف سے حجاب پر پابندی سمیت مذہبی قوانین کے خلاف فیصلےنے بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کے امکان کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بندرگاہوں پر نئی پابندیوں سے ملک میں گندم، آٹے کی ترسیل کو خطرہ

🗓️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں ماہ 12 اکتوبر سے بندرگاہ حکام کی جانب

سعودی کارکن تل ابیب کے ساتھ فوجی مشق میں سعودی شرکت پر ناراض

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کی بحریہ کے ساتھ امریکی زیرقیادت

سپریم کورٹ کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو 4 ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم

🗓️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 4 ماہ میں

جادوئی چراغ ؛ میدان جنگ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے لیے ایک گائیڈ

🗓️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے

امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام

🗓️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک

صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے

یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج

🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا

کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ

🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے