?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی مخالفت کرنے کے جرم میں دو سعودی شہریوں کو پچاس سال قید اور پچاس سال ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کیے جانے کی سزا سنائی ہے۔
مڈل ایسٹ آئی نے انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے نیوم پروجیکٹ پر اعتراض کرنے والے دو سعودی شیخوں کے خلاف سخت فیصلے صادر کیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق شمال مغربی سعودی عرب میں الحویطات قبیلے کے شیخ عبداللہ الحویطی اور عبداللہ دخیل الحویطی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نیوم شہر کی تعمیر کے منصوبے پر اعتراض کیا کیونکہ یہ قبیلہ نیوم شہر کی عین تعمیراتی جگہ پر واقع ہے اور سعودی عدالت نے اس کے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ پر اعتراض کرنے کے جرم میں سعودی عدالت نے عبداللہ الحویطی اور عبداللہ دخیل الحویطی کو 50 سال قید اور 50 سال کے لئے بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا سنائی ہے،القسط نامی تنظیم نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ فیصلے سعودی عرب کی فوجداری اپیل کورٹ نے جاری کیے ہیں۔
نیوم پروجیکٹ سے متعلق ایک اور صورتحال میں وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیوم میں نائٹ کلب بنانے اور الکحل کے مشروبات کی آزادانہ فراہمی کے منصوبے کی رپورٹ دی ہے، اخبار کے مطابق بن سلمان یہ اقدام سیاحوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کشش بڑھانے کے لیے اٹھائیں گے تاہم ان کے اس اقدام کی سعودی عرب میں مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوم سعودی عرب کے شمال مغرب میں طائف کے علاقے میں ایک میگا سٹی کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کے پہلے حصے کا افتتاح 2025 تک ہونا ہے۔ اس شہر کا رقبہ 26500 مربع کلومیٹر بتایا جاتا ہے یعنی نیویارک سٹی سے 33 گنا اور قطر سے تین گنا زیادہ۔
نیوم سٹی کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 500 بلین ڈالر لگایا گیا ہے اور رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے دوران فرانسیسی کمپنیاں 1000 کلومیٹر طویل سولر روڈ تعمیر کریں گی اور برطانوی کمپنیاں بھی ونڈ پاور سسٹم کے ذریعے بجلی تیار کریں گی نیز کروز تفریحی کشتیاں بھی بنائیں گی جبکہ ڈچ کمپنیاں بھی مکمل طور پر جدید اور پیش رفتہ پلوں کی تعمیر کے ذریعے بڑی اور اونچی اونچی عمارتوں کو آپس میں جوڑیں گی، تاہم ابھی تک یہ بن سلمان کے خواب ہی ہیں اس لیے کہ بہت ساری کمپنیاں اس پروجیکٹ سے مایوس ہو کر واپس جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
جولانی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان خفیہ معاہدوں پر وارننگ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: امنیاتی امور کے ماہر عبدالکریم خلف نے متنبہ کیا ہے کہ
دسمبر
عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں
مارچ
عبرانی میڈیا: ٹرمپ اسرائیل اور غزہ میں اس کی قاتلانہ کارروائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے پیش گوئی
دسمبر
غیر سنجیدہ مقدمات عدالتوں کے بوجھ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، سپریم کورٹ
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بدنیتی، اشتعال انگیزی اور قیاس
جنوری
عراق میں تصادم پیدا کرنے کی خطرناک سازش
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
جون
صیہونی فوجی کیمپ پر فائرنگ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی
فروری
امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی
جنوری
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے: سہیل آفریدی
?️ 12 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے
نومبر