?️
سچ خبریں: عراق میں تحریک کی حمایت کرنے والے فسادیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے جاری رہنے کے باوجود، بعض میڈیا نے بغداد میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی خبریں دی ہیں۔
الجزیرہ نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے منگل کی صبح اطلاع دی کہ اس وقت حکومتی عہدیداروں رابطہ کاری فریم ورک کے سربراہان اور صدر تحریک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع نےجن کے نام یا عہدوں کا انکشاف نہیں کیا گیا الجزیرہ کو بتایا کہ موجودہ مذاکرات کا مقصد گرین زون میں جنگ بندی کے لیے معاہدہ تلاش کرنا ہے۔
اس سے قبل ترکی فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت متعدد بیرونی ممالک نے بغداد کے فسادات کے پورے عراق تک پھیلنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحارب فریقوں سے تحمل سے کام لینے کو کہا تھا۔
عراقی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدا صدر نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ وہ تمام سیاسی سرگرمیوں سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد گرین زون میں صدر تحریک کی حمایت کرنے والے فسادیوں نے کچھ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔
صدر تحریک کے حامی بھی اس علاقے کی مختلف گلیوں میں بکھرے گروپوں کی شکل میں گرین زون میں موجود ہیں اور کچھ مقتدی صدر کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں اور کچھ سرکاری عمارتوں میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الملک پل پر خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ صدر کے دیگر حامیوں کو گرین زون میں داخل ہونے سے روکا جا سکے ساتھ ہی گرین زون کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے سامنے کے اطراف میں تعینات کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم ہر حال میں ایران کے ساتھ ہیں: پاکستانی وزیراعظم کے مشیر
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی نیٹ ورک اے آر وائی کے پروگرام میں خطے کے
جون
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے
مئی
نیتن یاہو کا جھوٹ؛ پانی کا وعدہ، خون کی ہولی
?️ 16 اگست 2025پاکستانی مصنف نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ دعوے، جس
اگست
کرپٹ اشرافیہ اگلے آرمی چیف آرمی کے انتظار میں ہے
?️ 2 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ
ستمبر
شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام متعلقہ ریکارڈز جمع کرانے کی ہدایت
?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت
جولائی
غزہ پر اسرائیلی حملے ایک مکمل جنگی جرم ہے:حماس
?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح سے غزہ کی
اپریل
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری