برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان

ایٹمی

?️

سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

برطانوی اخبارسنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن 2050 تک ملک میں ایٹمی ری ایکٹروں کی نئی نسل کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں،اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی کابینہ کے وزراء نے ایٹمی توانائی کی طرف پیش قدمی کی ہے ، جسے جانسن 2050 تک کے حکومتی ہدف کے حصول کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

اخبار کے مطابق برطانوی کامرس سکریٹری کوسی کوارٹنگ برطانیہ میں چھوٹے ایٹمی ری ایکٹروں کے بیڑے کی تعمیر کے لیے رولز رائس موٹرز کے لیے فنڈنگ کی منظوری دینے کے لیے تیار ہیں ۔رولس رائس نے ملک میں کم از کم 16 ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

درایں اثنابرطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایٹمی توانائی حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے اس لیے کہ اگر حکومت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو صفر پر لانا چاہتی ہے اور توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتی ہے تو اسے ایکشن لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے جدید ایٹمی ری ایکٹر بنانے کی کوششوں کی خبریں اس وقت آئی ہیں جبکہ برطانیہ بھر میں سیکڑوں ڈرائیور سڑکیں بلاک کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں برٹش پٹرولیم (بی پی) نے اعلان کیا کہ اس نے ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے ملک میں اپنے بہت سے گیس اسٹیشن بند کردیئے ہیں۔

یادرہے کہ برٹش روڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کو تقریبا 100 ایک لاکھ لائسنس یافتہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج

سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا

?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے

ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژه‌ای نے آج دوسرے لوگوں

صیہونی فلسطین میں امن نہیں دیکھ سکیں گے: مزاحمتی گروہ

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: قدس میں شہادت کے عمل کے جواب میں جاری ایک بیان

حماس: الاقصیٰ طوفان خطے کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک اہم موڑ تھا

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الاقصیٰ طوفان کی

فروری سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضاٖفہ ہوگا

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے

امریکی عوام اپنے ملک میں گورننس بحران کو سنگین کیوں سمجھتے ہیں؟

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں:  ایک تازہ ترین مشترکہ سروے جسے اے بی سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے