برطانوی فوج پر سائبر حملہ

برطانوی

?️

سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے گئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج پر سائبر حملہ کیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر موجود اس ادارے کے صارف اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو برطانوی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی اچانک ہیکنگ کے نتیجے میں تحائف اور مقابلہ جات کی پیشکش کرنے والا مواد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ حملے میں برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا نام بھی کم از کم دو بار تبدیل کیا گیا اور نئی پروفائل پکچرز اپ لوڈ کی گئیں جن میں جوکر جیسی تصویر والا روبوٹ اور ایک بندر شامل تھا، برطانوی فوج کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو بھی آرک انویسٹ نامی اکاؤنٹ سے بدل دیا گیا، جس نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ کریپٹو کرنسیوں کی بحث کو دکھانے کے لیے متعدد لائیو سٹریمز سامنے لایا گیا۔

برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بازیابی کے بعد برطانوی فوج کے سوشل میڈیا منیجر نے ان اکاؤنٹس کے فالوورز سے معافی مانگی، برطانوی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ٹوئٹر اور یوٹیوب پر برطانوی فوج کے اکاؤنٹ کی ہیکنگ کے بارے میں علم ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں بھی برطانوی وزارت دفاع کے پریس آفس نے کہا تھا کہ سائبر حملوں کے بارے میں تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

برطانوی اور فرانسیسی فضائیہ کا شام میں داعش کے زیرزمین مرکز پر مشترکہ حملہ

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: برطانیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی

امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر

نیتن یاہو کے اقوام متحدہ میں دو یادگار مناظر!

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار کے صحافی بین کاسیٹ نے اپنے ایک مضمون

9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ

برطانیہ کی جانب س دو سخت گیر صہیونی وزرا کے اثاثے منجمد 

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کی حکومت نے آج اسرائیلی کابینہ کے دو انتہا پسند

سلمان اکرام راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا

?️ 1 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درست قرار، آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بحال

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے