بحرینی سیاسی قیدی انتہائی ظلم و ستم کا شکار

بحرینی

?️

سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس ملک کے سیاسی قیدیوں نہایت ہی وحشیانہ طریقہ سے ظلم و ستم کا شکار بنایا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پچھلے دنوں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع، الجو، مرکزی جیل کے حکام نے پندرہ سیاسی قیدیوں کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے جس سے باقی قیدیوں کے مستقبل کے بارے میں بھی گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اغوا شدہ قیدیوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جیل میں قید اپنے رشتہ داروں کی ابتر صورتحال اور حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی ایذا رسانی پر سخت خبردار کیا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی حالت ابترہونے کے بعد بعض سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اپنے ساتھی قیدی محمد ال ساری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ انسانی حقوق کی دسیوں تنظیموں نے سیاسی قیدیوں کو فوری طور پررہا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انھیں جیلوں میں بند اورانہیں بدترین ایذا‏ئیں دے رہی ہے جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیاسی مخالفین حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور اپنے ملک میں جمہوری نظام حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی مطالبے کو لے کر وہ پرامن مظاہرے بھی کر رہے ہیں جن پر آل خلیفہ حکومت کے سیکlورٹی اہلکار جیلوں میں قید کر کے وحشیانہ تشدد کرتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی ماہر: ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​بندی کی بھیک مانگنا ختم کریں گے

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور فوجی امور کے ماہر نے

سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی

?️ 5 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی

ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے امیدوار کو کروڑوں ڈالر ادا کرے گا

?️ 1 اکتوبر 2025ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے

پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

بلدیاتی انتخابات سے قبل برطانیہ کے مقامی اراکین کا فلسطین کے حق میں بڑا اعلان

?️ 22 فروری 2026بلدیاتی انتخابات سے قبل برطانیہ کے مقامی اراکین کا فلسطین کے حق

اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی نے یونیفیل (اقوام متحدہ کی

حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان

ہنیہ; شیخ یاسین کے اسکول کے مقبول ترین طالب علم

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جب دو ستارے ٹکراتے ہیں تو روشنی اور توانائی کا دھماکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے