بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی کورونا سے متاثر

قیدی

🗓️

سچ خبریں:بحرینی جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی لاپرواہی سے طویل قید کی سزا پانے والے بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی تقریباً ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے کچھ قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک جیل کی سزاؤں والے سیاسی قیدیوں میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں جیسے کہ بخار اور تھکاوٹ نیز جیل کا کلینک بیمارون سے بھرا ہوا ہے جبکہ ان میں سے کچھ کو دو دن یا اس سے زیادہ کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ۔

کچھ قیدیوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کے باوجود جیل حکام اور کلینک والے ہمیں لوگوں کی بیماری کی اطلاع نہیں دیتے نیز جیل کلینک صرف بیمار قیدیوں کا فوری معائنہ کرتا ہے تاکہ قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے انفیکشن کے بارے میں مطلع نہ کیا جا سکے اور جیل کے اندر بیماری کے پھیلنے کی خبروں کو پھیلنے سے روکا جا سکے جبکہ وہ وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ جانچ نہیں کرتا ہے۔

ایک کارکن کا کہنا تھا کہ بحرینی وزارت داخلہ کی خبروں کو سنسر کرنا خطرناک ہے کیونکہ یہ متاثرہ قیدیوں کی باقاعدہ جانچ نہیں کرتی اور نہ ہی جانچ کے نتائج کا اعلان کرتی ہے نیز جو لوگ قرنطینہ میں جاتے ہیں ان کو اس دوران اپنے اہل خانہ تک رسائی سے روک دیا جاتا ہے جو نہایت ہی خطرناک ہے اس لیے اس طرح ہم بہت سارے قیدیوں کی موت دیکھ رہے ہیں جیسے حسین برکات کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

 

مشہور خبریں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث

آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ کی ہڑتال

🗓️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:دو ریاست، آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ نے 88 فیصد ہڑتالوں

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

🗓️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات 

🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی

الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی

حکومت کا ریاستی ملکیت 3 اداروں کو سرکاری تحویل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تین وفاقی اداروں ٹریڈنگ کارپوریشن آف

وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا

🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت

اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے