بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

بحرین

?️

سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں کے درمیان تعلقات کے خلاف مظاہرہ کیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ بحرین اور بحرینی حکام کی جانب سے اس کے استقبال کے خلاف بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اس کی مذمت کی۔

صوت المنامه خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے مظاہروں میں بحرینی عوام نے پلے کارڈ، کتبے اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس سے قبل بحرین کی بڑی جماعت جمعیت الوفاق نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ بحرین کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ بحرین کو کوریج نہ دینے کا مقصد عوامی احتجاج کو روکنا تھا۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے پہلے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرا نےفوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے،صیہونی وزارت جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی مفاہمتی یاد داشت کے تحت مستقبل میں انٹیلی جنس، فوجی، صنعتی شراکت داری اور مزید شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کا خطے میں اپنے نئے اتحادیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔

اسرائیلی وزارت جنگ کے بیان میں کہا گیا کہ صیہونی وزیر جنگ اور ان کے بحرینی ہم منصب نے دستاویزات پر دستخط کر لیے ہیں اور بینی گینٹز نے بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے شاہی محل میں مذاکرات کیے۔

واضح رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوہزار بیس میں امریکی دباو میں تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس پرعالم اسلام اور بالخصوص فلسطین میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل رواں ہفتے ہی امریکی قیادت میں ساٹھ ممالک کی مشرق وسطیٰ کی بحری مشقوں میں شامل ہوگا جو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاقے میں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں پہلی مرتبہ سعودی عرب اور عمان بھی شریک ہوں گے، جن کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب امارات کے دوستی کے معاہدے کو قبلہ اول بیت المقدس اور ارض فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس

?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ

پاکستانی عوام نے صیہونیوں کا سامان پھینکا

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ نے صہیونی سامان کو ان

حکومت کے پاس وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ ہے۔ شیری رحمان

?️ 19 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ایک

غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے

کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی

شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے

امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے

داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے